بھٹکل:11/ڈسمبر (ایس او نیوز)ینگ اسٹار ویلفئیر اسوسی ایشن بھٹکل زیر اہتمام موسیٰ نگر شادی ہال میں بروز اتوار صبح 9بجے سے شام 4بجے تک خون عطیہ کیمپ کاانعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں کل 168لوگوں نے خون کاعطیہ دیا۔کیمپ میں ڈاکٹر شری کانت، چنمیا اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر امیش پوترن ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور کے چیرمن جئے کر شٹر،اسو سی ایشن کے نائب صدر حافظ ابوصالح اور جنرل سکریٹری ظہیر احمد شیخ وغیرہ موجود تھے۔